سڈنی : سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 313 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ آسٹریلوی ٹیم پہلے روز محض ایک اوور بیٹنگ کرسکی۔سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ڈیبیو کرنیوالے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹے۔
بابراعظم 26 ،سعود شکیل 5 ،شان مسعود نے 35 ،رضوان 88 ،سلمان آغا 53، ساجد خان 15 ، عامر جمال نے 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ نتھین لائن کا شکار بنے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4، مچل اسٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نتھین لائن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔