ن لیگ چیف آرگنائزر مریم نواز بھائی کی2.89کروڑسے زائد کی مقروض

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے اپنے اثاثوں میں لاہور کے مختلف موضع جات میں 84کروڑ25لاکھ 84ہزار روپے سے زائد مالیت کی ایک ہزارپانچ سوکنال سے زائد اراضی ظاہر کی جبکہ اثاثوں میں چالیس لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ظاہرکیا گیا ۔

دستاویزات کے مطابق مریم نواز نے تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی اور وہ کسی گاڑی کی مالک نہیں جبکہ اپنے بھائی حسن نواز کی 2کروڑ 89لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں۔مریم نواز نے17لاکھ 50ہزار روپے مالیت کا سونا بھی ظاہر کیا ہے اور ان کے مختلف اکائونٹس اور کیش کی صورت میں 1کروڑروپے سے زائد رقم ہے۔مریم نواز نے1کروڑ 22 لاکھ مالیت کے مختلف کمپنیوں میں11لاکھ 20ہزار شیئرزظاہر کئے ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کو پارٹی ٹکٹ کےلئے 2 لاکھ روپے بھی دئیےہیں۔