سڈنی: (اُمت نیوز) سڈنی ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا۔
سڈنی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کی ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ آسٹریلیا کے اوپنرز کو کھیلنے کیلئے صرف ایک اوور ملا جس میں انہوں نے ایک چوکے اور ڈبل کی مدد سے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنائے تھے۔آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی کامیابی آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی وکٹ کی صورت میں حاصل کی جو 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کا شکار بنے جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 116رنزبنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا اور وقف وقت سے پہلے چائے کا وقفہ کر دیا گیا، چائے کے وقفے پر مارنس لبوشین 23 اور سٹیو سمتھ 6 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 197 رنز درکار ہیں۔
پاکستانی سکواڈ
قومی ٹیم میں سڈنی ٹیسٹ میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق اور شاہین آفریدی کو آرام دے کر ان کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا میر حمزہ، حسن علی اور عامر جمال بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
آسٹریلین سکواڈ
پاکستان کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پیٹ کمنز کی قیادت میں نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری ہے۔