کراچی: ملیر کورٹ نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو نو مئی ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت پر رہا کردیا ہے عدالت نے سچل تھانے کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظورکی ہے عدالت نے 10 ہزار کے مچلکوں کی عوض حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کی ہے حلیم عادل شیخ کے خلاف سچل تھانے میں 10 مئی کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کیا گیا۔