کراچی: بارہویں بین الاقوامی مشق باراکوڈا کا سمندری اور اختتامی مرحلہ شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہوا،وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقرمہمان خصوصی تھے،انہوں نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازکشمیرمیں مشق کے سمندری مرحلے کا مشاہدہ کیا،سمندری مرحلے میں پاک بحریہ،پی ایم ایس اے،پاکستان ایئرفورس اوردیگرقومی اسٹیک ہولڈرز کے فضائی اورزمینی اثاثوں نے حصہ لیا،پاک بحریہ اورپی ایم ایس اے کے ہوائی جہازوں،پاک فضائیہ اوربحریہ کے ہیلی کاپٹرزاورپی ایم ایس اے کے بحری جہازوں نے تیل کے اخراج کو روکنے،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنزاوربحری قذاقی کیخلاف مشقوں کا مظاہرہ کیا،ان مشقوں کا مشاہدہ 15 غیرملکی مندوبین اورمختلف قومی اسٹیک ہولڈرزنے بھی کیا،
غیرملکی مندوبین نے سمندرمیں کسی بھی آفت سے نمٹنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزخصوصاً پاک بحریہ اورپی ایم ایس اے کی کوششوں کو سراہا،اس سے قبل مشق کی افتتاحی بریفنگ کراچی میں منعقد ہوئی جس میں مشق کے مقاصد پرروشنی ڈالی گئی،مزید برآں قومی اوربین الاقوامی مقررین نے تیل کے اخراج اورسمندرمیں سرچ اینڈ ریسکیو پرمقالے پیش کئے،بارہویں بین الاقوامی مشق بارا کوڈا سمندرمیں تیل کے اخراج روکنے کی مشق ہے اوراسکا مقصد سمندرمیں آلودگی سے نمٹنے کیلئے قومی اسٹیک ہولڈرزکی صلاحیت اورمہارت کو بڑھانا ہے،تین دن کی کامیاب مشق نے سمندری آلودگی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کا ثبوت دیا۔
بارہویں باراکوڈا کا سمندری مرحلہ بین الاقوامی سمندری ضوابط کو برقرار رکھنے کیلئے تمام متعلقہ قومی اوربین الاقوامی اسٹیک ہولڈرزکے عزم کو تقویت دیتا ہے،مشق کے کامیاب اختتام پرسیکھے گئے اسباق اوربنائے گئے تعلقات بحری دفاع اور ماحولیاتی تحفظ میں مستقبل کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تعاون کا باعث بنیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos