نوابشاہ: شہریوں کیلئےخوف کی علامت بننے والے جانور کو شہریوں نے ڈنڈوں سے مار ڈالا،تین دن میں 15سےزیادہ شہریوں کو کاٹ کر زخمی کردیا تھا جنہیں پیپلز میڈیکل ہسپتال سے اینٹی ریبز لگا نی پڑیں،علی الصبح اور رات کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتا اور بچہ بوڑھے جوان سب ہی پر حملہ کرتا جانور کے کاٹے سے زخمی و بستی مکینوں نےصحافیوں کو بتایا کہ لومڑی نے ہمیں کاٹاہے جسے آج نوابشاہ کے ایسرپورہ اور ہاشم ٹاؤن کے مکینوں نے اسوقت ڈنڈے مارمار کر موقع پر ہی مارڈالا جب اس نے بچوں پر حملہ کیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مارا جانے والہ جانور لومڑی نہیں گیڈر دکھائی دیتا ہے جوکہ شہری آبادی میں نکل آیا تھا بچوں اور نوجوانوں پر حملہ کررہا تھا علاقہ مکینوں کی اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف یا بلدیہ کا عملہ مردہ جانور کو اٹھانے نہیں پہنچا تو مکینوں نے اسے ٹریک کیساتھ کچرا کنڈی پر ڈال دیا جو انتظامیہ کی غفلت اور انکی شہری مسائل پر سنجیدگی کا پتہ دیتا ہے انسانی زندگیوں پر حملہ آوور جانور کو مارے جانے کےواقعہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح شہر میں پھیل گئی مردہ جانور کو دیکھنے کیلئے شہریوں کا تانتا بندھا رہا۔