کراچی: محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آئے دو مسافروں میں کورونا کے نئے ویرینئٹ کی تصدیق ہوچکی ہے،جبکہ صوبہ سندھ میں کوویڈ کے نئے ویریئنٹ کا اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،محکمہ صحت سندھ کورونا کے نئے ویرینئٹ سے متعلق متحرک ہوگیا ہے۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق پنجاب میں نئے کوویڈ ویریئنٹ کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں،کوویڈ کا نیا ویرئنٹ خطرناک نہیں ہے،نزلہ زکام کھانسی اور سر میں درد اس کی علامات ہیں،ایڈوائزری کے مطابق ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں،اب تک دو مسافروں میں مشتبہ علامات پائی گئی ہیں،ضلع قاسم آباد حیدرآباد کا رہائشی مسافر گزشتہ روز کوالالمپور سے کراچی پہنچا تھا، دوسرا مسافر ڈی جی خان پنجاب کا رہائشی ہے جو جدہ سے کراچی پہنچا تھا، دونوں مریضوں کو سختی سے گھر میں قرنطینہ کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔