اسلام آباد: الیکشن ٹریبونل سندھ نے شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے زین قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 سےکاغذات مسترد کرنے کا ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کرکاغذات بحال کردیئے ہیں۔شاہ محمود قریشی کو این اے 214 عمر کوٹ سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے، اور ان کے صاحبزادے زین قریشی کے بھی این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔این اے 236 سے تحریک انصاف کے امیدوار عالمگیر کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔ یاسرالدین،عمران علی کی اپیل منظورکرلی گئی ہے ۔ الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب ، نعیم پنجوتھہ ،عاطف خان، بابر نواز، مجاہد علی، عبدالسلام آفریدی ، عدنان خان ، میاں محمد عمر کے کاغذات منظور کرلئے۔ادھر الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے بشارت راجہ ، اعجاز جازی، میجر لطاسب ستی، شیخ راشد شفیق، زلفی بخاری ، عمر تنویر بٹ، مہرین آصف، قاضی اکبر، شہناز بیگم کوبھی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عارف عباسی کی پی پی 19 سے اپیل کو مسترد کردیا گیا ۔
خیبر پختونخوا کے الیکشن ٹربیونل نےشوکت یوسفزئی ، محمود جان، شہرام ترکئی،افتخار مشوانی، عاطف خان، عبد السلام، امیر فرزند، مجاہد خان سمیت 40 امیدواروں کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ایبٹ آباد میں مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض کے معاملے پرالیکشن ٹریبونل نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت نواز شریف کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر جدون ٹربیونل میں پیش ہوئے۔الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ ممبرانِ پارلیمنٹ کی اہلیت کا کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کے تین حلقوں این اے 46,47,48 کے کاغذات نامزدگی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیاپی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئے۔ شوکت بسرا اور اہلیہ کے این اے 163سے الیکشن ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔
حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف دائر اپیل سماعت ہوئی، ٹربیونل نے کل ریٹرننگ آفیسر سے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر ریٹرنگ افسر کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ اپیلٹ ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور اور رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کے مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر آر اوز سے جواب طلب کر لیا ۔ الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی اپیل مسترد کردی۔اعظم سواتی نے این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن اپیلوں پر سماعت ہوئی، الیکشن اپیلٹ بینچ نے الیکشن اپیل پر آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7جنوری کو ریکارڈ طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنماڈاکٹر محمد امجد کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دیدی۔
ادھر الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے59اور پی پی23 تلہ گنگ سے چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی ہے اور متعلقہ ریٹرننگ افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کے لئے6جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ فیصل آباد میں ریٹر ننگ افسران کی طرف سے مسترد کیے جانیوالے کا غذات نامزدگی کے خلاف اپیلیٹ ٹر بیونل نے 80اپیلوں پر ریٹر ننگ افسران کو نو ٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 کےاسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کر دیا ہےرفیق اسحاق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر راوی ٹاون لاہور کو نیا اسسٹنٹ ڑیٹرننگ آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ پر قائم الیکشن ٹریبونلز نے سابق گورنر ملک غلام مصطفی کھر اور انکی اہلیہ سمیت 13 امیدواروں کی اپیلیں منظور کرتے ھوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔
الیکشن ٹربیونل اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما سید ظفر علی شاہ کو پیر تک پراپرٹی ٹیکس کے واجبات کلئیر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ الیکشن ٹریبونل سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کے بیٹوں حسنین مرزا اور حسام مرزا کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل پرنوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ الیکشن ٹریبونل 1 کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 18 اور پی بی 35 سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء ظفر زہری،پی بی 41 کے امیدوار جہانگیر خان ،پی بی 46 پرامیدوار جمشید الرحمن ،پی بی 40 پر امیدوار جعفر خان،پی بی 41 پر امیدوار محمد حیات،پی بی 43 پر امیدوار نور محمد کو سماعت کے بعد الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔فواد چوہدری کے حلقہ این اے 60,61جہلم سے فواد چوہدری کاغذات نامزدگی اپیلوں پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری پر غیر ملکی دوروں پر اعتراضات اٹھایا دیا۔ فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی میں غیر ملکی دوروں کی تفصیل کم لکھی، الیکشن ٹریبونل نے ایف آئی اے سے فواد چوہدری کے غیر ملکی دوروں کی تفصیل طلب کرلی،الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
تحریک انصاف کے پی ایس 24 کے امیدوار گوہر خان کے خلاف دائر درخواست پر جج ارشاد حسین شاہ نے سماعت کی. وکلا نے دلائل دیئے معزز عدالت نے سماعت نو جنوری تک ملتوی کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر متعلقہ ار اوز کو آج کیلئے نوٹس جاری کرکے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔سردار خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر آر اوکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاگیا۔ این اے 109 میں شیخ وقاص اکرم کے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان کے کاغذات نامزدگی اپیل سماعت کے لیے منظورکرلی گئی ۔ پشاور ہائیکورٹ پشاور الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عتیق شاہ نے نوشہرہ تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور پرویز خٹک کے مقدمقابل صوبائی اسمبلی پی کے 88 سے امیدوار میاں محمد عمر کاکا خیل کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔