سڈنی (اُمت نیوز) آسٹریلیا کیخلاف نئے لڑکوں کو کھلانے کا تجربہ بری طرح ناکام ثابت ہو گیا، کینگروز نے پرتھ اور میلبرن کے بعد سڈنی ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے تمام کھلاڑی صرف 115 رنز ہی بنا سکے، میزبان ٹیم کو جیتنے کیلئے 130 رنز کا آسان ہدف دیا گیا جسے انہوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔
یاد رہے کہ دسمبر 2022ء میں انگلینڈ نے بھی پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش سے دوچار کیا تھا، ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی، اس قبل 1960ء میں پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہاری تھی۔