سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)عام انتخابات سے قبل وفاقی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق عمر حمید نے ناسازی طبیعت کے باعث اپنے عہدے سے استعفی دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکریٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات منعقد ہوں گے، عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا چکے ہیں۔
مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔