اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اہم ترین دورے پر کابل پہنچ گئے، ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن افغان حکومت کی دعوت پر کابل کا دورہ کر رہے ہیں اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین محسود بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمن کے دورے کے دوران پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا جبکہ اس دوران افغان حکام سےکالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی، دورے میں افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال پر بھی بات ہوگی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دورہ افغانستان کے لیے حکومت پاکستان کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کا قائل ہوں مگر ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے لیے زمینی حقائق دیکھ کر ہی کسی جامع حکمت عملی کی طرف بڑھا جاسکتا ہے۔