پی ٹی آئی رہنما حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہرکے قومی اسمبلی کی نشست سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ۔

ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے این اے 129 سے حماد اظہرکی اپیل خارج کر دی۔

ایپلٹ ٹریبونل کے جج نے پی پی 171 سے حماد اظہر اور ان کے والد میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی منطور کر لیے۔

ریٹرننگ افسر نے حماد اظہر اور میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے تاہم اپیلیٹ ٹریبونل نے میاں اظہر کو الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔