اسلام آباد: پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب ،ایکس (ٹوئٹر) اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاؤن رہیں جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ رپورٹس کے مطابق صارفین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سروسز ڈاؤن ہونے سے ویڈیو،تصاویر اور پیغامات اپ لوڈ کرنا مشکل ہوگیا جبکہ معلومات تک رسائی بھی متاثر رہی۔