بنگلا دیش(اُمت نیوز)بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن اتوار کو ہونیوالے پارلیمانی انتخابات جیت کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔ الیکشن کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔
بنگلا دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان 36 سالہ شکیب الحسن نے مغربی قصبے میں واقع ماگورا حلقے میں اپنے حریف کو ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دے دی
۔ ضلع کے چیف ایڈمنسٹریٹر ابو ناصر بیگ نے اس کی تصدیق کردی۔شکیب الحسن نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
یادرہے کہ بنگلادیش کی تمام اپوزیشن جماعتوں بشمول بی این پی نے حکومت کی انتقامی کارروائیوں، گرفتاریوں اور سزاؤں کو بنیاد بنا کر الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا۔
الیکشن سے پہلے شکیب الحسن نے الیکشن میں حصہ لینے پر فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کرکٹ اور سیاست میں متوازن کردار ادا کرسکتے ہیں۔ شکیب الحسن نے تاحال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی ہے۔شکیب الحسن بیک وقت تینوں کرکٹ فارمیٹس میں آئی سی سی نمبر ون آل راؤنڈر رینکنگ رکھنے والے واحد کرکٹر ہیں۔