پی ٹی آئی ٹیلی تھون میں کروڑوں جمع ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ٹیلی تھون میں کروڑوں روپے جمع ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر ٹیلی تھون کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ٹیلی تھون میں ڈھائی گھنٹے کی فنڈ ریزنگ میں مقامی سطح پر اور بیرون ملک سے عطیات دیے گئے۔

تحریک اںصاف کے مطابق مقامی طور پر 35 ملین روپے سے زائد کے عطیات ہوئے جبکہ بیرون ملک سے 87,000 ڈالرز سے زیادہ کے عطیات ہوئے۔

پی ٹی آئی نے ”ایکس“ پیغام میں الزام عائد کیا کہ حکومت نے پاکستان میں انٹرنیٹ خدمات میں خلل ڈالا اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کی رفتار ایک بار پھر سست کی گئی۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس عمل سے دنیا میں ملک کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور پہلے سے تباہ شدہ معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔