اسلام آباد(اُمت نیوز)سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت میں شرکت کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ پہنچے تو انوکھا معاملہ دیکھنے کو ملا۔
بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ پہنچے تو گیٹ پر اچانک ان کی لطیف کھوسہ سے ملاقات ہوگئی۔لطیف کھوسہ سپریم کورٹ سے باہر اور بلاول بھٹو اندر جارہے تھے۔
بلاول بھٹو نے لطیف کھوسہ کو دیکھ کر ’دیکھو دیکھو کون آیا‘ کا نعرہ لگا دیا۔اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے لطیف کھوسہ سے گفتگو کی اور دونوں بغل گیر ہوگئے۔