ہمیں جلسے کی جگہ ایسے دی جاتی ہے جیسے جانور ہوں،فائل فوٹو
ہمیں جلسے کی جگہ ایسے دی جاتی ہے جیسے جانور ہوں،فائل فوٹو

علی امین گنڈاپور کے کاغذات منظور، پرویزالٰہی کا فیصلہ محفوظ

پشاور: اپیلٹ ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے جبکہ تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نےعلی امین گنڈاپور کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل پر سماعت کی،ٹریبونل نے علی امین گنڈاپور کے کاغذات منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی، وکیل کاکہنا ہے کہ علی امین کو این اے 44 ، پی کے 112اور 113سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت  کی،اپیل پر سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔

پرویز الہی نے این اے 59 اور پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن کے لاء افسر فلک شیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء ذوالقرنین حیدر عدالت پیش ہوئے،الیکشن کمیشن نے پرویزالٰہی کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ریکارڈ عدالت پیش کر دیا،،پرویز الہی کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔