اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بلے کے نشان کیلیے دائر درخواست 10 جنوری کو سماعت کیلیے مقرر کردی۔
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما حامد خان کو عدالت نے طلب کیا جس پر وہ روسٹرم پر آگئے۔
چیف جسٹس نے حامد خان سے پوچھا کہ کیا آپ کی درخواست کل مقرر کردیں؟ اس پر حامد خان نے استدعا کی کہ آج ہی سماعت کیلیے مقرر کردیں۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ آج 9 ممبربنچ بھی ہے اورایک خصوصی بنچ بھی ہے۔