این اے 223بدین سے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیے گئے، فائل فوٹو
این اے 223بدین سے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیے گئے، فائل فوٹو

ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا، دونوں بیٹے انتخابات کی دوڑ سے باہر

کراچی: سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا، ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا اور دونوں بیٹے انتخابات کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

سندھ ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل میں ذوالفقار مرزا، ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا اور دونوں بیٹوں کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،آر او نے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی نادہندہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کئے تھے،وکلا کے دلائل کے بعد ٹریبونل نے فیصلہ منظور کیا تھا۔

بعدازاں ٹریبونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے این اے 223بدین سے ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیے جبکہ ان کے دونوں بیٹوں حسنین مرزا اورحسام مرزا صوبائی اسمبلی کی نشست پر کاغذات جمع کرا رکھے تھے، عدالت نے ان کے بھی کاغذات مسترد کردیے۔