پشاور کے علاقے اقبال پلازہ میں فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم زخمی ہونے والے تمام خواجہ سراؤں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔