راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بحرین کے شاہ حمادبن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ سے ملاقاتیں کی، جس میں باہمی دلچسپی، فوجی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 2 روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ اور عسکری قیادت سے سے ملاقاتیں کی، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، فوجی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرینی قیادت نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کامیابی کی تعریف کی ہے۔
General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of the Army Staff (COAS) is on a two days official visit to Kingdom of #Bahrain#COAS called upon H.M The King, Hamad bin Isa Al Khalifa, King of Bahrain, Crown Prince, H.R.H Salman bin Hamad Al Khalifa, H.E. Field Marshal Khalifa… pic.twitter.com/Vk4kf7rsNg
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) January 8, 2024
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے بحرین نیشنل گارڈ کے 27 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی، تقریب کے دوران انسداد دہشت گردی کی مشقوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
نیشنل گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنرل عاصم منیر نے انسداد دہشت گردی تربیتی مشقیں بھی دیکھیں۔
بحرین کے فرماں روا نے آرمی چیف کو ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس سے نوازا۔
آرمی چیف کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں اہم کوششوں اور تعاون پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of the Army Staff (COAS) is on a two days official visit to Kingdom of #Bahrain#COAS called upon H.M The King, Hamad bin Isa Al Khalifa, King of Bahrain, Crown Prince, H.R.H Salman bin Hamad Al Khalifa, H.E. Field Marshal Khalifa… pic.twitter.com/qIkznXfbWm
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) January 8, 2024