راولپنڈی : سانحہ 9 مئی کی ایک اور ویڈیو ناقابل تردید شواہد کے ساتھ منظر عام پر آگئی۔خصوصی جماعت کے تخریب کاروں کی شرپسندی سے ہسپتال تک محفوظ نہیں رہے، ویڈیو میں مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسند عناصر آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی پر شرمناک انداز میں دھاوا بولتے نظر آ رہے ہیں۔ہسپتال کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ اور آگ کی وجہ سے پھیلے دھوئیں کے دل خراش مناظر ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہے ہیں۔
سانحہ نو مئی کی ایک اور ویڈیو ناقابل تردید شواہد کے ساتھ منظر عام پر اگئ۔ پاکستان تحریک انصاف کے تخریب کاروں کی شرپسندی سے ہسپتال تک محفوظ نہیں رہے
ویڈیو میں PTI کے شر پسند عناصر آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی راولپنڈی (دل کے ہسپتال) پر شرمناک انداز میں دھاوا بولتے نظر… https://t.co/i2kL1uuTcd pic.twitter.com/OGPDhnvSwp
— Ammar Khan Yasir (@ammarkhanyasir) January 8, 2024
سی سی ٹی وی میں شرپسند عناصر قیمتی طبی آلات اور ہسپتال کے دیگر ساز و سامان کو نقصان پہنچاتے اور لوٹ مار کرتے واضح نظر آرہے ہیں۔شرپسندوں کا یہ جتھا موٹر سائیکلوں اور کھڑی گاڑیوں کو آگ لگاتا بھی دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ بلوائیوں نے نشان حیدر حاصل کرنے والے شہداء کی تصاویر سے مزئین دیواروں اور کمروں کو بھی نہیں بخشا، باغیانہ نعرے لگاتے ہوئے خصوصی جماعت کے تخریب کاروں نے آرمی ویلفیئر ٹرسٹ راولپنڈی کی بلڈنگ کو بھی نشانہ بناتے ہوئے آگ لگائی۔ہسپتال اور فلاحی ادارے پر براہ راست حملہ خصوصی جماعت کی شرپسندی کی پست ترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ان واضح شواہد کے بعد ملوث افراد کو قوانین کے مطابق مثالی سزائیں وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔