شاہد خاقان عباسی کی فوری سماعت کی درخواست منظور

کراچی: سندھ ہاٸیکورٹ نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے سےمتعلق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی داٸر فوری سماعت کی درخواست منظورکرلی ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں در خواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیرون ملک جانا ہے ای سی ایل سےنام خارج کرنےکاحکم دیاجاٸے،عدالت نے ایف آٸی اے ودیگر فریقین کو 22 جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیئے اور جواب بھی طلب کرلیاہے۔