کراچی : جماعت غرباء اہلحدیث کے نائب امیر و مدیر جامعہ ستاریہ مولانا محمد سلفی نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔دین دار طبقہ اسمبلیوں میں نہ ہونے کے برابر ہے ۔خدمت کی سیاست کرنے والی مرکزی مسلم لیگ کے ساتھ ہر میدان میں کھڑے ہیں۔مولانا محمد سلفی نے الیکشن میں حمایت کا اعلان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم کی وفد کے ہمراہ جامعہ ستاریہ گلشن اقبال میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان،ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ امجد اسلام امجد ، حافظ عبدالقیوم سمیت دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں جماعت غرباء اہلحدیث کے ناظمین و خطباء کو ہدایت جاری کی کہ جہاں بھی مرکزی مسلم لیگ کے نمائندے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ان کی بھر پور حمایت کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دین دار طبقہ اسمبلیوں میں نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اس بار موقع کو ضائع نہیں ہونے دینا ۔ اپنی پوری صلاحیتیں اور کوششیں صرف کرکے ایمان دار اور محب وطن قیادت کو منتخب کرنا ہے۔اس موقع پر نائب صدر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر حاصل کی جانے والی مملکت خداداد کو مفاد پرستوں نے تباہی کے دہانے پہ لا کھڑا کیا ہے۔ یہ حکمران عوام کو سبز باغ دکھا کر اور جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو بھول جاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کارگرگی نہ ہونے کی وجہ سے اب الیکشن سے فرار چاہتے ہیں ۔ لیکن اب عوام ان کو یکسر مسترد کردیں گے ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت ہر مسئلے میں علماء سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں ۔ اب پاکستان کو مرکزی مسلم لیگ کی دیانتدار اور باکردار قیادت ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔