فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی میں دیرینہ دشمنی پر2بچیوں سمیت5 افراد قتل

راولپنڈی: تھانہ چونترہ کے علاقہ دیرینہ دشمنی پر 8 سالہ بچی سمیت4 افراد کو قتل کردیا گیا ، 2 زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق مقتول عدالت پیشی پر جا رہے تھے کہ راستے میں مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں 27 سالہ شجاع یونس ،46 سالہ ماسٹر عاطف،8 سالہ انابیہ موقع پر جان کی بازی ہار گئے، بعدازاں 12 سالہ تابندہ ،41سالہ ثاقب ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ 8 سالہ فلک شیر شدید زخمی ہوگیا جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ادھر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتار کا حکم دیا۔ادھر تھانہ صدر قصور کے علاقے میں پرانی رنجش پر مخالفین نے بچے کو قتل کرکے لاش کو نالے میں پھینک دیاجبکہ گاؤں گشکوریاں میں دوروز سے لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی کھیتوں سے جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ۔

تفصیل کے مطابق لاہور کی رہائشی رانی بی بی زوجہ اللہ وسایا نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا کہ میرا بیٹا عدنان اپنی ہمشیرہ کلثوم بی بی کو سلامت پور ہ میں عباس کے ساتھ ملنے کو گیا جو واپس گھر کو نہیں پہنچا۔ تشویش ہونے پر پتہ جوئی کی تو عباس نے بتایا کہ میں اسے سلیمان اور عمران عرف گولا کے کے پاس چھوڑ کر آیا تھا جس پر میں نے اپنے بیٹے کی تلاش شروع کردی اور ڈھونڈنے پر میرے بیٹے کی لاش پیر و والا کے قریب نالے سے ملی ۔ ملزموں نے میرے بیٹے کو پرانی رنجش پر قتل کیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ادھر اوکاڑہ کے قصبہ تھانہ گوگیرہ کی حدود نواحی گاؤں گشکوریاں کا نوجوان صفدر عباس دو دن سے لاپتہ تھا۔تلاش کے بعد اس کی لاش جلی ہوئی کھیتوں سے ملی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ۔