بھا ر ت (اُمت نیوز)انتخابات میں جیت کیلئے مودی نے رام مندر کو بھی داؤ پر لگا دیا، بھارت کی سیاسی جماعت جنتا دل پارٹی کے رہنما اجے یادیو نے مودی سرکار پر رام مندر کو بم سے اڑانے کی پلاننگ کا الزام لگا دیا۔
اجے یادیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 22 جنوری 2024 کو افتتاح کے موقع پر بم دھماکا کرائے گی اور مودی سرکار حملے کا الزام پاکستان اور مسلمانوں پر لگا دے گی۔
اجے یادیو کے مطابق ممکنہ بم دھماکے سے مذہبی تناؤ شدت اختیار کر جائے گا۔
خیال رہے کہ بھارتی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر دھماکا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق تیہار سنگھ اور اوم پرکاش مشرا نامی دو افراد نے یوگی آدتیہ اور رام مندر پر حملے کی دھمکی دی ہے۔
اجے کمار یادیو کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے پیسے سے تعمیر رام مندر کا کریڈٹ بی جے پی لے رہی ہے۔
جنتا دل پارٹی کے ایم پی کوشلندر کمار نے بھی مودی سرکار کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
22 جنوری 2024 کو رام مندر کے افتتاح پر مودی کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔