موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں اسکول 10 جنوری کو کھلیں گے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سے 22 جنوری تک تمام اسکول صبح ساڑھے 9 بجے کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن میں اسکولوں سے چھٹی کا وقت نہیں بتایا گیا۔
طلبہ اور ان کے والدین کا کہنا ہے کہ 22 جنوری تک اسکولوں میں چھٹی کس وقت ہوگی؟ ابہام دور کیا جائے۔
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے شدید سردی کے باعث بچوں کو گرم لباس پہننے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے محکمہ تعلیم سندھ نے بھی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے ہیں۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کراچی ریجن کے علاوہ سندھ بھر کے تمام اضلاع میں اسکول صبح 9 بجے شروع ہوں گے۔