کراچی (اُمت نیوز)کے الیکٹرک نے آج شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج جوہر، بلدیہ اور محمود آباد گرڈز پر مینٹیننس شٹ ڈاؤن کیا جائے گا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ان گرڈ سے منسلک صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سسٹم کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مینٹننس ضروری ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ میٹیننس اور تکنیکی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔