راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ان پراہلیہ سمیت فرد جرم عائد کی گئی، بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول بھی فراہم کردی گئیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست معطل کردی تھی اورنااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔