وزیر اعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کروائی تھی، فائل فوٹو
 وزیر اعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کروائی تھی، فائل فوٹو

این اے 242، مصطفیٰ کمال شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کو تیار

کراچی کے حلقے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتفاق ہوگیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال کراچی کے حلقے این اے 242 پر شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کیلیے تیار ہوگئے ہیں۔بلدیہ ٹاؤن کے حلقے سے شہبازشریف انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اس سے قبل ایم کیو ایم نےاین اے 242 سے دستبردار ہونے انکار کر دیا تھا اور کہاتھا کہ اس حلقے کے علاوہ  سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہو سکتی ہے،

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم وزارت عظمیٰ کیلیے نواز شریف کو سپورٹ کرے گی۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد قائد ن لیگ وزیراعظم ہوں گے، 8 فروری کے بعد سندھ میں بھی مشترکہ حکومت بنائیں گے۔