سیالکوٹ: ایپلٹ ٹربیونل نے ریٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے، عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز کے قومی اسمبلی کہ حلقہ این اے 71 سے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اس سے قبل 30 دسمبر 2023 کو سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔
کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ سے متعلق کہا جا رہا تھا کہ ریٹرنگ افسر نے کاغذات میں سوشل سیکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر مسترد کیے تھے۔
خیال رہے کہ این اے 71 میں خواجہ آصف کا مقابلہ اس مرتبہ عثمان ڈار کی والدہ سے ہوگا۔