اسلام آباد: توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی ضمانت کیلئے درخواستیں مسترد کر دیں۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں ریفرنسز کی آئندہ سماعت 11 جنوری کو ہو گی، نیب اگلی سماعت پر توشہ خانہ ریفرنس میں 12 گواہان پیش کرے گا۔