ایم کیو ایم جس کا نام دے گی اسے گورنر سندھ مقرر کیا جائے گا، فائل فوٹو
ایم کیو ایم جس کا نام دے گی اسے گورنر سندھ مقرر کیا جائے گا، فائل فوٹو

ایم کیو ایم اور ن لیگ میں این اے 242 پرایڈجسٹمنٹ پراتفاق

کراچی : قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتفاق ہوگیا،ایم کیوایم کی جانب سے جلد گرین سگنل ملنے کا امکان ہے،کراچی کے حلقے این اے 242 پر ایم کیو ایم کی دستبرداری کیلئے شہبازشریف ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی سے رابطہ کریںگے،ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حلقے این اے 242 کی صوبائی نشستوں پرایم کیو ایم امیدوارکھڑا کریگی،شہباز شریف سے بات چیت کے بعد معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھا جائیگا ۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال کراچی کے حلقے این اے 242 پرشہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے تیارہیں بلدیہ ٹاؤن کے حلقے سے شہبازشریف انتخابات میں حصہ لیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 اورصوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پرامیدوار کھڑے کریگی علاوہ ازیں الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کراچی 242 سے کاغذات منظوری کیخلاف پی ٹی آئی امیدوارکی اپیل بھی مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی امیدوارحسنین چوہان نے کہا کہ بیان حلفی میں کاروبارسے متعلق غلط بیانی کی گئی،شہبازشریف نےکاغذات نامزدگی میں درست حلف نامہ نہیں لگایا۔شہبازشریف کی اہلیہ کےنام 2 کمپنیاں گوشواروں میں موجود ہیں،الیکشن ٹریبونل نے قراردیا کہ تحقیقات اس کے دائرہ کارمیں نہیں،دستاویزات موجود ہیں اوریہ اوپن و شٹ کیس ہے۔