بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو
بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو

طاقتور کو قانون کے تابع کرنے کی کوشش میرا جرم بنادیا،عمران خان

راولپنڈی:بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور کو قانون کے تابع کرنے کی کوشش کو میرا جرم بنا دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس سے متعلق سماعت کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں چپڑاسی کے علاوہ 2 افراد کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنا دیا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے اپنے آفس بوائے کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کرکے فائدہ حاصل کیا۔ بطور وزیراعظم میں کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے آفس بوائے کا استعمال کروں؟ کیا یہ ممکن ہے؟۔

عمران خان نے کہا کہ یہ معاشرہ امر باالمعروف پر چل رہا ہے؟ جب کہ یہ ایک اسلامی معاشرہ ہے۔ معاشرہ اچھائی، برائی پر ہوتا ہے، اچھائی ختم تو معاشرہ ختم ہوجاتا ہے۔ میں نے طاقتور کو قانون کے تابع کرنے کی کوشش کی، جسے میرا جرم بنا دیا گیا ہے اور اسی کی مجھے سزا دی جارہی ہے۔ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ 5 ماہ کے دوران صرف 2 مرتبہ بیٹوں سے میری بات کرائی گئی۔