کراچی : جرائم کے سرپرست،ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ سمیت 2 تھانیدار معطل
ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند نے الزامات ثابت ہونے پر شرقی، غربی، جنوبی کے 18 ہیڈ محرر،40 اہلکار بھی معطل کردیئے
January 9, 2024 · شہر گزشت
کراچی: کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے جرائم پر قابو نہ پانے، جرائم کی سرپرستی کرنے پر ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ، ایس ایچ او سہراب گوٹھ، ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے کو معطل کردیا جب کہ 15 ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ انکوائری کی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جرائم کی سرپرستی کے الزامات ثابت ہونے پر زون شرقی کے 8 ہیڈ محررز، 21 اہلکاروں، غربی کے 7 ہیڈ محررز، 8 اہلکاروں، جنوبی کے 1 ہیڈ محرر اور 11 اہلکاروں کو معطل کردیا، 82 افسران و اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہےکہ فرائض ادائیگی میں رعایت نہیں برتی جائے گی۔