نئی دہلی: (اُمت نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کو فائنل میں پہنچانے والے فاسٹ باؤلر محمد شامی کو بھارت میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی صدر دروپدی مرمو نے محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ایوارڈ ارجن سے نوازا، بھارتی کرکٹر کو یہ اعزاز ورلڈ کپ 2023ء میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے پر دیا گیا ہے۔
خصوصی تقریب میں محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 پلئیرز کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا، ایوارڈ وصول کرتے ہوئے محمد شامی جذباتی نظر آئے۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے کہا کہ اعزاز ملنا خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے، لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے۔