لکی مروت(اُمت نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ سرائے نورنگ کی حدود تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد مارے گئے، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں چار مرد، دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos