اسلام آباد(اُمت نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلے کے انتخابی نشان کی درخواست سپریم کورٹ سے واپس لے لی۔
پاکستان تحریک انصاف کی بلے کے نشان کی بحالی کیلئے درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی
، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ ہیں۔
سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست واپس لینے پر درخواست خارج کردی گئی ۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کی سماعت بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔