این اے 122: بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی

لاہور (اُمت نیوز) لاہور کے حلقے این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی ۔

لاہور ہائی کورٹ اپیلیٹ ٹریبونل میں بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنایا۔

اپیلیٹ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی ۔

گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 30 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے۔