فائل فوٹو
فائل فوٹو

لکی مروت، فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

لکی مروت: ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

قبل ازیں پولیس نے بتایا تھا کہ تھانہ سرائے نورنگ کی حدود تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد مارے گئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں چار مرد، دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔

تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے، تمام لاشیں ایک ہی خاندان کی ہیں،مرنے والوں میں دو بھائی ان کی بیویاں اور بچے شامل ہیں، ایک لاش مہمان رشتے دارکی بھی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں ایک دو دن پرانی معلوم ہوتی ہیں۔ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگادیا تھا۔

لاشیں برآمد ہونے کی اطلاع کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔