بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو
بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو

عام انتخابات، عمران خان کا پتہ صاف، دونوں حلقوں سے کاغذات مسترد

لاہور: الیکشن ٹریبیونل نے لاہور این اے 122 اور میانوالی حلقہ 89 سے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی جس کے بعد عمران خان عام انتخابات سے باہر ہوگئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے انتخابی ٹریبیونل کے جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سناتے ہوئے لاہور کے حلقے این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

ٹریبیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی۔

ریٹرننگ افسر نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے میں کہا تھا کہ امیدوار کے تائید کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں ہے۔

اسی طرح الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی قومی اسمبلی حلقہ این اے 89 میانوالی سے بھی اپیل خارج کردی جس کے بعد بانی عمران 8 فروری کے الیکشن سے مکمل آؤٹ ہوگئے۔

الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے محفوظ فیصلہ سنا یا اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے تمام اعتراضات درست قرار دے دئیے۔

ٹربیونل نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہیں اس لیے الیکشن نہیں لڑسکتے، سزا کم ہو یا زیادہ، سزا سزا ہی ہوتی ہے ضمانت ہوئی ہے لیکن سزا برقرار ہے۔

دوسری جانب عمیر نیازی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ لارجر بنچ میں چیلنج کریں گے۔