اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن افغان حکومت کی دعوت پر افغانستان میں موجود ہیں، جہاں ان کے اور افغان امیر مولانا ہیبت اللہ اخونزادہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
اپنے دورہ افغانستان پر مولانا فضل الرحمن افغان قیادت کے متعدد افراد سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن اتوار کو افغان حکومت کی دعوت پرکابل پہنچے تھے، جہاں انہوں نے افغانستان کے وزیراعظم ملاحسن اخوند اور نائب وزیراعظم افغانستان مولوی عبدالکبیر سے ملاقاتیں کیں۔
پاکستان ذرائع ابلاغ نے بدھ ک سہ پہر کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ مولانا فضل الرحمن کی طالبان سربراہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ان اطلاعات میں کہا گیا کہ یہ ملاقات کابل شہر سے باہر ہوئی ہے۔