لاہور: پنجاب میں شدید سردی کے سبب پہلی کلاس تک کے بچوں کو مزید ایک ہفتے کی چھٹیاں دیدی گئیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکم دیا کہ صبح کے وقت اسکولوں میں بچوں کی اسمبلی ختم کر دی جائے۔ انہوں نے رواں ماہ بچوں کے امتحانات ملتوی کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
نگران وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہر10 میں سے 8 بچے نمونیہ کا شکار ہیں،اسکول میں جس بچے کو نمونیہ ہے اسے اسکول آنے سے روکا جائے۔ بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو نمونیہ سے بچاؤ کیلیے فوری ویکسین لگائی جائے۔