فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں رواں ہفتے درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں رواں ہفتے درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کی پیش گوئی کردی،تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں ہرگزرتے دن کے ساتھ سردی بڑھتی جارہی ہے،کراچی سے کشمیر اوربلوچستان سے گلگت بلتستان تک کڑاکے کی ٹھنڈ پڑرہی ہے،کراچی میں سائبیرین ہواؤں کے باعث پارہ مزید کم ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں رواں ہفتے درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرسکتا ہے،دوسری جانب سندھ،پنجاب اورخیبرپختونخوا میں شدید دھند کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی بدستورمتاثرہے،گزشتہ روزمزید پندرہ سے زائد فلائٹ منسوخ ہوئیں.

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا،پنجاب،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہیگی،گزشتہ روز لہہ منفی 11،اسکردو منفی 9،کالام منفی 7،قلات،گوپس منفی 6،سری نگر،گلگت منفی 5،استورمنفی 4،کوئٹہ،چترال،دیراورراو لاکوٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔