باجوہ نے احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی پیشکش کی،حلیمہ خان

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی بہن حلیمہ خان نے کہا ہے عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ جنرل (ر)باجوہ نے مجھے رجیم چینجنگ کے خلاف احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی پیشکش کی تھی ۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہناتھاعمران خان نے مجھے پیغام دے کر بھیجا ہے کہ مجھے اگست 2022ء میں جنرل باجوہ نے بلایا اور آفر دی کہ رجیم چینج کے خلاف احتجاج بند کردو تو دو تہائی اکثریت دیں گے۔

عمران خان نے کہا ہے ہمارے ماں باپ غلام ملک میں پیدا ہوئے تھے، ہم آزاد ہیں اور میں خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، اس سے بہتر ہے ہمیں موت آجائے لیکن ایک آزاد ملک میں غلامی منظور نہیں۔علیمہ خان نے کہا روز ایک کیس ہوتا ہے، تین سے چار صحافیوں کو اجازت ملتی ہے، جیل کے اندر اوپن ٹرائل نہیں ، مقدمات میں کوئی دم نہیں ہے صرف عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لئے ایک طرف ضمانت ہوتی ہے پھر دوسرے مقدمے میں پھنسا دیا جاتا ہے۔