آئی ایم ایف کااجلاس آج،پاکستان کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان

اسلام آباد (اُمت نیوز) پاکستان کیلئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرض سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کیلئے موجودہ قرض پروگرام کے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کی حتمی منظوری پرغور کرے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ سال جون میں معاشی استحکام کے پروگرام کی حمایت کیلئے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ طے پایا تھا، معاہدے کے تحت فوری طور پر پاکستان کو ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں