پشاور: پاکستان تحریک انصاف نےانٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجودالیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن عدالتی فیصلے سے باخبر ہے، اس کے باوجود شائع نہیں کیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود فریقین پی ٹی آئی کے عام انتخابات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں،الیکشن کمیشن کا اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کیخلاف کارروائی کی جائے، درخواست میں چیف الیکشن کمشنر،سیکریٹری اورممبران الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔