اسلام آباد : دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نجی حیثیت میں افغانستان گئے ہیں، حکومتِ پاکستان اس سلسلے میں ان کے دورے کو سپورٹ نہیں کر رہی۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دورے اور ملاقاتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، یہ ایک نجی دورہ ہے، دورے کے بعد مولانا فضل الرحمٰن سے بریفنگ لیں گے۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے ڈائیلاگ میں دلچسپی نہیں رکھتا، پاکستان کے اندر کالعدم ٹی ٹی پی نے دہشتگردی کے کئی حملے کیے، ہماری ڈیمانڈ وہی ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف افغان عبوری حکومت ایکشن لے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی میں یقین رکھتا ہے، امید ہے ڈائیلاگ کے ذریعے خطے میں امن و استحکام آئے گا، افغان وزیر کامرس کے دورے کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔