تاندلیانوالہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ قوتوں نےسوچاتھاکہ وہ پیپلزپارٹی کوختم کردیں گے۔
تاندلیانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ خوشی محسوس ہورہی ہے پنجاب میں موجود ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے ذوالفقار لی بھٹو اور بے نظیر کو شہید کرکےغریب کی آواز بند کردیں گے، سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم ڈرنے والے نہیں، پورے پاکستان کو بتائیں گے کہ پنجاب میں جیالے زندہ ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، ہم پنجاب میں سیاسی جماعتوں کامقابلہ کرکے دکھائیں گے، ان سے اپنا حق چھینیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اشرافیہ کی جماعتوں کو اس صوبے اور ملک پرمسلط کیا گیا، جب بھی یہ حکومت میں آتے ہیں ظلم کرتے ہیں، ملکی معاشی ابتر حالات تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
بلاول نے مزید کہا کہ کوئی جیل سے بچنے اور کوئی جیل سے نکلنے کیلیے الیکشن لڑرہا ہے، پیپلز پارٹی عوام کیلیے الیکشن لڑرہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ گھر گھر جاکر بتائیں آپ کی تنخواہ اور آمدنی کوڈبل کریں گے، پی پی کی حکومت بنے گی تو 300 یونٹ بجلی غریبوں کو مفت ملےگی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیاستدان جب بھی بیمار ہوتے ہیں لندن جاکےعلاج کراتے ہیں، اب آپ میری حکومت بنائیں تو ان سیاستدانوں کو دور نہیں جانا پڑے گا، ہم ان سیاستدانوں کیلیے دل کے علاج کا بندوبست کرلیں گے۔