ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پرشدت 6 ریکارڈ

لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر6 ریکارڈ کی گئی ہے ۔قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کو دن 2 بجکر 20 منٹ پر 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کے علاقےمیں 213 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کوہاٹ، مردان، پشاور،سوات ،بنوں ،مردان ،چارسدہ ، نوشہرہ، ایبٹ آباد، لاہور، فیصل آباد ، شیخوپورہ، پاکپتن اور گوجرانوالہ ،ڈی آئی خان، ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاؤالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد،سرگودھا، منڈی بہاءالدین ، بھکر،گوجرانوالہ، فیروزوالہ ، خوشاب، میانوالی، ،وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔